قاف لیگ کا چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو ہٹانے کا فیصلہ

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کو زیر غور لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کیا جائے۔

0 242

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے اور طارق بشیر چیمہ کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قاف لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا، جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کو زیر غور لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا کہ چوہدری شجاعت کی صحت فیصلوں پر اثر انداز ہوئی ہے۔

کامل علی آغا نے کہا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ ساتھ طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے فارغ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو سازش کرنے کی وجہ سے فارغ کر دیا جائے۔ قاف لیگی سینیٹر نے بتایا کہ 5 رکنی الیکشن کمیشن بنایا گیا ہے، پارٹی الیکشن میں جہانگیر جوجا ایڈووکیٹ چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران قرارداد پاس کی گئی ہے کہ سبطین خان کو اسپیکر کے لیے ووٹ ڈالا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.