اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میانوالی سے ایم پی اے سبطین خان کا نام فائنل

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا

0 187

تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے میانوالی سے منتخب رکن سبطین خان کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں آفس الاٹ کردیا گیا اور ان کے لیے اسپیکر آفس کو ہی وزیراعلیٰ آفس کا درجہ دیا گیا ہے جب کہ پرویز الٰہی کے نام کی تختی بھی لگادی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے پرانے آفس کو اسپیکر کے دفتر کا درجہ دیا گیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ نے اسپیکر اسمبلی کا کمرہ ہی اپنے پاس رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا کمرہ وزیراعلیٰ کے کمرے کی نسبت زیادہ کشادہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.