بلاول بھٹوزرداری نے این اے 127 لاہورمیں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ خواتین گھر گھر جاکر لوگوں کو سمجھائیں کہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اشرافیہ کا خیال رکھنے کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا، خواتین آبادی کا نصف ہیں وہ ان کے دس نکاتی منشور کو ان کا سفیر بن کر گھر گھر پہنچائیں، وہ مزدوروں اور کسانوں کو بے نظیر کارڈ دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہماری نمائندہ بن کر گھر گھر جائیں ، میرا پیغام اور پارٹی کا منشور خواتین تک پہنچائیں۔
غریبوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی حکومت بنانی ہے تو پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے ،انہوں نے سینٹ میں الیکشن کے التواء کی قرار داد پر کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر پارٹی رہنما چوہدری اسلم گل اور ثمینہ خالد گھرکی بھی موجود تھے۔