علامہ سید حامد علی موسوی کا انتقال قومی سانحہ ہے، علامہ شیخ حسین ہادی نجفی
پاک نیوز، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ یعقوبی کا نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
تعزیتی پیغام میں کہاکہ علامہ سید حامد موسوی کا انتقال قومی سانحہ ہے،قوم ایک بزرگ علمی شخصیت سے محرم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمات کی ترویج اور دین اسلام کے اصولوں کی حمایت میں صرف کی۔خداوند عالم مرحوم کو اہل بیت اطہار (ع) کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر و اجر عنایت کرے۔