شیر افضل کا چیف جسٹس پرعدم اعتماد ، پی ٹی آئی کی ذاتی بیانات سے لاتعلقی

0 74

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کرتی ہے، چیف جسٹس کے ہوتے تحریک انصاف کو انصاف کی کوئی امید نہیں۔

ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن توہین برداشت نہیں کرسکتے، بہتر ہوگا چیف جسٹس پاکستان پی ٹی آئی کے کیس علیحدہ بینچ کو سونپ دیں۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی کے 12 سو کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، فاضل چیف جسٹس سمجھتے ہیں ملک میں امن و آشتی ہے، پی ٹی آئی فاضل چیف جسٹس کے رویے کو نامناسب سمجھتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ذاتی حیثیت میں دیئے گئے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے بیانات ہی پارٹی مؤقف یا پالیسی کے عکاس ہیں۔

خیال رہے کہ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہرکو بلانے چیئرمین آفس گئے لیکن بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کیلئے بلایا ، عمیر نیازی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.