نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہےکہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی ہمیشہ حمایت کرےگا ۔
حالیہ بین الاقوامی تبدیلیوں کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد اہم اور بر وقت ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے اقدامات خوش آئند ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے۔
اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھےگا۔