پنجاب کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جہاں پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
کابینہ میں بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق اور عظمیٰ بخاری شامل ہیں۔
پنجاب کابینہ میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، رانا محمد اقبال، مہر اعجاز اچلانہ، ملک ندیم کامران شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے، تاہم اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ حلف برداری کی تقریب آج ہی ہوگی، اور دو درجن سے زائد ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔