شمالی وزیرستان،بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 بچے جاں بحق

0 68

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آگئے،بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.