ق لیگ کے ووٹ مسترد، تحریک انصاف کا عدالت جانے کا اعلان

ڈپٹی سپیکر نے پارٹی سربراہ کے خط کے تناظر میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹوں کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے راجہ بشارت کی ڈپٹی سپیکر سے شدید بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کا اختیار پارٹی سربراہ نہیں بلکہ پارلیمانی لیڈر کے پاس ہے تاہم ڈپٹی سپیکر نے ان کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے ق لیگ کے ووٹ شمار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر کے اس فیصلے پر راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

0 164

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کیے جانے پر تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے چودھری شجاعت کا خط پڑھ کر سنایا جس میں ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کریں۔

ڈپٹی سپیکر نے پارٹی سربراہ کے خط کے تناظر میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹوں کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے راجہ بشارت کی ڈپٹی سپیکر سے شدید بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کا اختیار پارٹی سربراہ نہیں بلکہ پارلیمانی لیڈر کے پاس ہے تاہم ڈپٹی سپیکر نے ان کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے ق لیگ کے ووٹ شمار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر کے اس فیصلے پر راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.