پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیےکام کرنے والی غیر سرکاری این جی او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کے معیار پر رپورٹ جاری کر دی۔
نگران حکومتوں کا طویل اقتدار آئین اور جمہوریت کی روح کے منافی ہے،2023 پاکستان میں جمہوریت کے لیے ایک اورکٹھن سال تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نا اہل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر سب سے بڑا الزام 9 مئی واقعات کے الزامات ہیں، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت کی بات کی۔
نواز شریف کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت دکھائی دے رہی ہے، الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور سپریم کورٹ کے دباؤ کو برداشت کیا، ملک صاف شفاف انتخابات کے لوازمات پورےکیے بغیر انتخابات میں جا رہا ہے۔
پلڈاٹ کے مطابق قانونی جنگ کے باوجود ملک میں 90 روز میں انتخابات نہیں ہو سکے۔
آزاد تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انکوائری سے اپنی ساکھ کو بحال کیا، عمرعطا بندیال کا بطور چیف جسٹس کردار قابل تعریف نہیں رہا۔
ملک میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی آزادی میں کوئی بہتری نہیں آئی، آزاد آوازوں کو دبایا گیا۔
صدر عارف علوی الیکٹورل کالج کے نہ ہونے سے مستفید ہوئے، انہوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھایا، ان کے متعصب صدر ہونےکےکافی ثبوت ہوں گے۔