ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق قیدیوں نے جوڈیشل لاک اپ کا دروازہ توڑنے کے بعد پچھلی دیوار سے فرار ہوئے ،لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار کا علم ہوا ۔
قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی فرار ہونے والوں میں شامل ہیں،پولیس نے شہر کی ناکا بندی کرکے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ قلات جوڈیشنل لاک اپ پولیس کی زیر نگرانی ہے۔ انہوں نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔