شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

0 69

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے اور دہشتگرد ہائی پروفائل دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.