اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اپیل 4 جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی،نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ الیکشن کاغذات نامزدگی اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔
ہائیکورٹ میں نیب سزا یافتہ شخص کی دس سالہ نااہلی کم کرکے پانچ سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی ؟ بغیر اپیل کے نوٹس ہوئے کیسے آپ کی یہ متفرق قابل سماعت ہے؟۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے وہ ہمارا معاملہ نہیں ہم اس کے پابند نہیں ہیں، پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق سنیں گے پھر دیکھیں گے۔