آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا۔ بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔