انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے14سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا

0 66

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 14 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔

14 سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان منارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.