تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 23 مردان کےلیےکاغذات جمع کرائے جو آر او نے مسترد کردیئے۔
این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان، پی کے57 سے ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 سے عبدالسلام نے اپیل دائر کی ہے۔
اس کے علاوہ پی کے 60 سے امیدوار افتخار مشوانی، پی کے 56 سے امیر فرزند خان، این اے 35 کوہاٹ سے آفتاب عالم اور این اے31 ہنگو سے یوسف خان نے اپیل دائر کی۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔