نواز شریف پر جس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، منظور وسان

0 111

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے این اے202 خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں، عام انتخابات ملتوی ہوئے تو لمبے عرصے کے لیے ہونگے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نوازشریف پرجس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

عام انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری دی گئی ہے جس کیلئےکاغذات نامزدگیوں کے مرحلے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو 3 جنوری تک جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.