کراچی پولیس چیف کا سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

0 101

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نئے سال کے آغازپر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے مقدمات درج کیے جائیں گے جن میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہوں گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سال نو پر ہر قسم کی آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ کر دیئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.