پنجاب میں شدید دھند، مختلف مقامات سے موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن متاثر

0 74

پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث مختلف مقامات سے موٹرویز کو بند کردیا گیا جبکہ دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا ہے۔

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوجانے کے بعد موٹرویز ایم 1 کو صوابی سے برہان تک اور ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے ایم 4 اور ایم 5 کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 303 اور 306 دھند کے باعث منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 742 کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

دھند کی وجہ سے ابوظبی سے لاہور کیلئے پرواز پی کے 364 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی اور شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 186، دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو بھی اسلام آباد میں اتارا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.