مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شیخوپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
ریاست بچ جائےگی تو سیاست بھی بچ جائے گی 8 فروری کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے، عوام جب ووٹ ڈالیں تو لازمی اس پارٹی کے لیڈرکا ماضی بھی دیکھیں جسے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
9 مئی کا واقعہ بڑا دل خراش تھا، نواز شریف نےاپنی بیٹی کی گرفتاری پر نہیں کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کردو۔
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ تخریب کار کون ہے اور پاکستان کا معمار کون؟ 8 فروری کو عوام نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا تو ہم جان لڑادیں گے۔