حفاظت قرآن کا بہترین طریقہ تعلیمات قرآن پر عمل کرنا ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

0 174

پاک نیوز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حفاظت قرآن کریم کا بہترین طریقہ تعلیمات قرآن پر عمل کرنا ہے، قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں، ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل نہ کرنا ہے، معاشرہ میں عورتوں کے منصفانہ حقوق کی تعلیم قرآن کریم کا ایک بہت ہی بڑا اعجاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمیہ صورت القراء پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ ”سالانہ عالمی محفل حسن قرات“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محفل حسن قرات میں مصر سے آئے قاری صالح علی حسن، قاری محمد کامل، قاری محمد رفیق نقشبندی نے خوبصورت انداز میں کلام الہٰی پیش کرکے سامعین پر سحر طاری کر دیا۔ سامعین نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، ماشاءاللہ اور سبحان اللہ کی صدائیں بلند کرکے تلاوت کرنے والوں کو داد دیتے رہے۔

علاوہ ازیں علامہ راغب نعیمی نے خواتین کے حقوق پر خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں غلاموں کو آزادی اور انسانوں کو مساوات کا پہلا سبق قرآن کریم نے دیا ہے، قرآن کریم معاشرے میں ایک ایسا ضابطہ حیات لے کر آیا جس نے بنی نوع بشر کو آزادی کا تصور ملا، تعلیمات قرآن سے خواتین اور مردوں کو معاشرہ کے صحیح حقوق اور بہترین زندگی ملی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے قرآن کریم کی روشن تعلیمات سے رہنمائی لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.