بولان، مچ میں تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق

0 107

پولیس کے مطابق ضلع بولان میں مچ کی جیل روڈ پر پولیس تھانے کے عقب میں واقع دکانوں کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بابر اور 12 سالہ میر احمد جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس نے جاں بحق بچوں کی میتیں سول اسپتال مچ منتقل کردیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.