استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہےکہ ہماری پارٹی کسانوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور منشور لےکر آرہی ہے، الیکشن جیت کر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی ہمایوں اختر خان کی جانب سےاین اے97 کنجوانی ضلع فیصل آباد میں ورکرزکنونشن منعقدکیا گیا، جس میں کارکنوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
الیکشن جیت کر حلقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے، 35 سال سے سیاست کر رہا ہوں ،کئی بار اسمبلی کاحصہ رہا ہوں، ہم کسانوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور منشور لےکے آرہے ہیں۔
ہم نےکسانوں، نوجوانوں، خواتین اور ہر طبقےکے لیے منصوبہ بندی کی ہے، الیکشن جیت کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔