تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبر گیم پوری ہو گئی
ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے اراکین کہ تعداد 178 ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کی حمایت بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے ۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے ۔ جبکہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلی کا ہموار نامزد کر چکی ہے۔
پنجاب کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار اقتدار سے باہر ہونے کے چند روز بعد ہی عوامی طاقت سے اقتدار میں واپس آنے کا اعزاز تحریک انصاف کو حاصل ہو گیا۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کیلئے نمبر گیم پوری ہو گئی۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے اراکین کہ تعداد 178 ہو گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کی حمایت بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کیلئے 186 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد 168 پر موجود ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے 7 اراکین کی حمایت مسلم لیگ ن کو حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں راہِ حق پارٹی کے رکن اسمبلی اور آزاد اراکین نے ن لیگ کی حمایت کے اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ جس کے حتمی فیصلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔