الیکشن صاف شفاف نہ ہونے پر جمہوریت ڈی ریل ہو جائےگی، چیئرمین پی ٹی آئی

0 140

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بَلّے کا انتخابی نشان عوام کی امنگوں کی نشانی ہے، نشان واپس لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی۔

الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائےگی،بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات چھیننےکے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کاغذات چھیننے کے 80 سے زیادہ کیسز ہیں جو عدالت کے نوٹس میں لا رہے ہیں،عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے، کسی جماعت نے پارٹی الیکشن اتنے شفاف نہیں کرائے جتنے ہم نےکرائے۔

کیمرے کے سامنے الیکشن کا مکمل پراسس ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا، کسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.