قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور این اے4 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مراد سعید کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں سوات کے 2 حلقوں سے مراد سعید کے وکلا نے ان کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، دونوں حلقوں سے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی مستردکردیےگئے ہیں۔
مراد سعیدکےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیےگئے ہیں کہ وہ اشتہاری ہیں اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں،اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں بھی شامل کیے جاچکے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس کی دخواست پر نادرا نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیے تھے۔