پنجاب اور سندھ میں شدید دھند سے آج بھی 26 پروازیں منسوخ

0 63

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے اور آج 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے بعد تین دن میں 89 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازیں لاہور سیالکوٹ کا موسم ٹھیک ہونے کیلئے روانگی کی منتظر ہیں۔

پی آئی اے کی دمام سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 248 اور دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 بھی اسلام آباد اتاری لی گئی جب کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر صبح 8:30 بجے تک کوئی ایک پرواز لینڈ نہ کر سکی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 لاہور کیلئے 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی اور کراچی لاہور کی پرواز یں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ لاہور ابوظہبی اور سعودی ائیرکی جدہ لاہور پرواز، پی آئی اے کی لاہور جدہ پرواز اور لاہور کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان کے مختلف ائیر اور مختلف ائیر لائنز کی 63 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.