ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کی معطلی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر پی کے 91 کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی تعیناتی معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا آج اسے الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ افنان کریم کنڈی کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں سنے بغیر پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، کیس کو کل جمعہ کے روز سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، ایسے وقت میں جب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی جاری ہے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ انتخابات کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔