مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سرکاری اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔
نجی نیوز چینل پر محمد زبیر نے الزام اعائد کیاکہ پی آئی اے ، اسٹیل مل اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحاق ڈار نے رکوادی، اسحاق ڈار نے آخری مراحل میں نجکاری کا عمل ختم کر وایا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ میں نے ان کے نجکاری کے حوالے سے متعدد فیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔