جان بھی قربان ہو جائے، ان چوروں اور امریکا کے غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کرونگا، عمران خان
دریا خان بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو میرے ساتھ مل کر چوروں کو شکست دینی ہے، یہ الیکشن نہیں حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہو رہا ہے، جب ایک ملک کے اندر لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی اور ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا، یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریا خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو میرے ساتھ مل کر چوروں کو شکست دینی ہے، یہ الیکشن نہیں حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہو رہا ہے، جب ایک ملک کے اندر لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، امریکا کی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی اور ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا، یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، میں سیاست میں آیا ہی ان چوروں کے خلاف تھا۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے خوف دلایا جا رہا ہے، فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انگریزوں کی غلامی سے نکل کر امریکا کی غلامی کریں گے، اس غلط فہمی میں نہ رہنا، میری جان بھی قربان ہو جائے ان چوروں کو اور امریکا کے غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کے ایک غلام کو وزیراعلیٰ بنادیا گیا، یہ چور جنتی مرضی کوشش کر لیں ایک الیکشن بھی نہیں جیت سکتے لیکن انہوں ںے دھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان، بزنس اور سیاست دو نمبر طریقے سے کرتے ہیں، مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہیں جیتنے دینا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں کتنی بار مریم نواز،حمزہ شہباز کے پاس گئے؟