کاغذات نامزدگی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے،رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
رائے محمدعلی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نےکاغذات نامزدگی چھینے اور7 گھنٹے بعد ہمارے حوالےکیے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی ۔
سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا ، قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں، سزا معطلی کی درخواست دائر کرتے وقت الیکشن کمیشن کا نااہل قرار دینےکا نوٹی فکیشن موجود تھا ۔
اس کے باوجود سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران کوئی بحث نہیں کی گئی ، اب سزا کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا غیر معمولی ریلیف مانگا جا رہا ہے۔