اداروں پر حملہ جرم ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا ہو گا، وزیراعظم

0 100

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں مگر سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

ریاست کا نظام، قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے۔

بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔

اس سے پہلے بی این اے کے پچھلے کمانڈر گلزار امام شمبھے نے بھی گرفتاری کے بعد قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.