نواز اور شہباز پرانے حلقوں، مریم دو صوبائی نشستوں سے الیکشن لڑیں گی

0 145

نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں، ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔

نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف لاہور کے این اے 123، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سےالیکشن میں حصہ لیں گے، لاہور کے این اے 119سے علیم خان نے بھی کاغذات نامزدگی لیے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی اور ابھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.