کوئٹہ میں نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بی این اے کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے لیے بھارت فنڈنگ کرتا ہے ،منشیات فروشی،لوگوں کو اغوا بھی کیا جاتا ہے۔
سابق کمانڈر کالعدم تنظیم سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کچھ لوگ مذموم مقاصد کے لیے بلوچ ماؤں، بہنوں اور بلوچ نوجوانوں کو ریاست کیخلاف استعمال کر رہے ہیں، جنگ میں خواتین کو بھی دھکیلا جارہا ہے۔
اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین سے دور رہنے پر پچھتانے کے سوا کچھ نہیں، یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ باقی لوگ بھی اس انتظار میں ہیں کہ ریاست ان کو ویلکم کہے۔
نقصانات کافی ہوئے ہیں، والدین کو بھی پیغام ہے بچوں کو ایسے ماحول سے دور رکھیں،بندوق مسئلے کا حل نہیں، والدین بچوں کو تعلیم دیں۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ بی این اے کے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں، بغاوت چھوڑ کر واپس آنے والوں کو ریاست خوش آمدید کہےگی، غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہئیں، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے۔