پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق دہشتگرد ظفر کالعدم تنظیم کا کارندہ اور افغانستان کا باشندہ تھا جس نے 2 سکھ، 2 کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق مطلوب افغان ٹارگٹ کلر ظفر پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ہلاک دہشتگرد سے موٹرسائیکل، پستول اور 2 موبائل فون برآمد کیا تھا۔