9 مئی مقدمات میں شاہ محمود کی ضمانت بحالی کی درخواست خارج

0 134

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ تاہم شاہ محمود کے وکیل پیش نہیں ہوئے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود کو 9 مئی واقعات کے تناظر میں پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.