سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، پنجاب سے 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں واحد بھٹی، جمیل الرحمان، شفقت حسین، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے

0 142

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی تین مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں واحد بھٹی، جمیل الرحمان، شفقت حسین، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مذکورہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.