رضا ربانی کی وزیراعظم سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست

خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے، ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کا وقار اور مؤثر ہونے میں اضافہ ہوگا

0 154

چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی براہ راست دکھانے کی درخواست کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔ رضا ربانی نے خط میں لکھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی براہ راست کوریج کے لیے آپ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط خوش آئند ہے لیکن یہ پریشان کن ہے کہ اس کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے لہٰذا تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے، ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کا وقار اور مؤثر ہونے میں اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.