سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند لیکن پی ٹی آئی سے متعلق دیا گیا تاثرغلط ہے: حامد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر 08 فروری کو الیکشن کا فیصلہ دیا ہے جو خوش آئند ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ تاثر غلط دیا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن ملتوی کرانا چاہتی تھی۔
حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو وضاحت مانگی ہے اس پر جامع جواب دیں گے اور کورٹ کو اپنے خدشات بھی بتائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ الیکشن کمیشن کو حکم جاری کریں کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں پر دباؤ یا رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔