ن لیگ پنجاب میں ق لیگ کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی: جاوید لطیف

0 54

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔

شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ نظریہ کمزورہوجائے تو ملک قائم نہیں رہتے، دہشت گردی سرحدپارسے ہویا ریاست کے اندردونوں جرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ہی ملکی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں چوہدری شجاعت کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ دوسرے صوبوں میں سیاسی اتحادکرسکتے ہیں، الیکشن میں تاخیر سے ریاست اور سیاست میں ن لیگ کو نقصان پہنچنا تھا، سپریم کورٹ نےبروقت فیصلہ دیکرقوم اورملک کو بچالیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 15 سال بعد چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.