امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گوجرانوالہ میں خوشحال پاکستان کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لٹیروں کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ ان کے اندر سے نکالا جائے۔
ہم اس ملک میں عدل اور انصاف چاہتے ہیں، ہم بچوں کے لیے تعلیم اور نوجوانوں کے لیے روزگار چاہتے ہیں، ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
جنھوں نے 76سالوں سے ملک کو لوٹا ہم ان لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں، جماعت اسلامی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔
ہم ہر پاکستانی کو خوبصورت گھر دینا چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں خوبصورت کلچر چاہتے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔
میں چاہتا ہوں ان ڈاکوؤں اور لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے، ان کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ ان کے اندر سے نکالا جائے۔