اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، محمد حسین محنتی

0 158

پاک نیوز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ زمین میں درگور کیا جاتا تھا، مگر اسلام نے اس کو وراثت میں حصہ دینے کا حق، گھر کی ملکہ، تحفظ و احترام کا اعلیٰ مقام دیا، دوسری طرف مغرب خواتین کے حقوق کے نام پر عورت کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن ”یومِ حقوق نسواں“ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ مادر پدر آزادی، کھلونا اور کاروبار و اشتہار کا زینت بنانے سے نہیں، بلکہ حیا و حجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت و احترام کا مقام مل سکتا ہے، کیونکہ حیا و حجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے مرد و عورت پر تعلیم حاصل کرنا لازمی قراد دیا ہے، حضرت عائشہؓ اسلامی تعلیم و فقہ میں مردوں سے زیادہ علم رکھتی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.