عمران خان کا حکومت اور اس کے حامیوں کو پیغام

بدمعاشوں کا ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف

0 158

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے، یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرنگ اور کرپشن سے حاصل کیا ہوا 1100 ارب روپیہ چوری کر رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں بہت کم وقت بچا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے توشہ خانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بجھوادیا ہے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسپیکر 30 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد اسے الیکشن کمیشن میں بھجوایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.