آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس کی کوئی کارروائی نشر نہیں ہوگی۔
عدالت نے پیمرا اور پی ٹی اے کو ان ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، کوئی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی دی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی عدالت میں مشروط موجود ہوگی، شرط ہوگی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے، ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہوگی۔