حکم امتناع سے متعلق پی ٹی آئی پر تنقید تھوڑی درست لگتی ہے ، علی ظفر

0 97

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے حکمِ امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے، میرا خیال ہے کہ ہم لاہور ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لیں گے ۔

انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناع کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید تھوڑی سی صحیح لگتی ہے۔

میچور پالیسی کے تحت ہمیں پرانی باتیں چھوڑ دینی چاہییں، پی ٹی آئی کا مؤقف یہ ہے کہ الیکشن آزادانہ و منصفانہ ہوں اور ریٹرننگ افسران عدلیہ کی جانب سے ہوں۔

الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے، آر اوز کے خلاف ہماری درخواست کی بنیاد پر الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے، ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جاسکتا، اس سے دھاندلی ہوسکتی ہے، ججوں کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے ، جس سے الیکشن شفاف ہوں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونےکا بہانہ بنایا، ہم سپریم کورٹ گئے اور 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.