رانی پور فاطمہ زیادتی کیس، غلط شواہد پیش کرنے پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد
نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی،ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق رپورٹ میں غلط شواہد پیش کیے گئے تھے۔
فاطمہ کا ڈی این اے جن لوگوں کے ساتھ میچ ہوا، اُسے رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا، نگران وزیر صحت کی جانب سے اجلاس بلایا گیا جس میں انکوئری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق زیادتی کے بعد فاطمہ کا چیک اپ گیسٹرو انٹرولوجسٹ نے کیا، اس نے فاطمہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق نہیں کی تھی۔
شکارپور کے دو متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی معطل کردیا گیا تھا،نگران وزیر صحت کی جانب سے دوسری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔