عافیہ کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، انکی جان کو خطرہ ہے، فوزیہ صدیقی

0 106

فوزیہ صدیقی نے امریکا سے کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے۔

فوزیہ صدیقی کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے،واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی، انہیں جیل کے گارڈز نے کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ جیل کے قیدیوں نے انہیں ان گنت بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.