سندھ کے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت اہم سیاسی شخصیات جی ڈی اے میں شامل

0 118

تھر سے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم اور دادو سے لیاقت جتوئی سمیت سابق ایم این اے راحیلہ مگسی نے راجا ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق راجا ہاؤس میں جی ڈی اے اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگارا منعقدہ جی ڈی اے کے اہم اجلاس کے دوران سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کو نہیں ہٹایا گیا، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مقرر کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

جی ڈی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیالے ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور نثار درانی کے ہوتے ہوئے الیکشن صاف و شفاف ہونے کی امید نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران صوبے بھر میں تمام قومی و صوبائی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پیر پگارا نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کرپٹ مافیا کے چنگل سے نکالنے کیلئے جی ڈی اے اپنا کردار ادا کرے گی۔

جی ڈی اے میں شمولیت اور پیر پگارا سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ پیر پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.