دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے سابق آئی جی اختر شاہ کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے پولیس ریکارڈ حاصل کیا اور پولیس آپریشن، نفری، لاجسٹکس سے متعلق بریفنگ لی۔
فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے سیف سٹی ریکارڈ کی تمام ویڈیوز بھی لے لیں جبکہ دھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔
کمیشن اگلے مرحلے میں اس وقت کے آئی جی، چیف کمشنر کے بیانات ریکارڈ کرے گا، اگلے مرحلے میں اس وقت کے ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔