خضدار کے بعد ملتان اور لاہور میں بھی دھماکے، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

0 53

توکل ٹاؤن کائیاں پورروڈ پر کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے توکل ٹاؤن کائیاں پورروڈ پر واقع کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے مغل پورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق گٹر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، گیس دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.